ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے سی ایم وجئے روپانی نے کہا: ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

گجرات کے سی ایم وجئے روپانی نے کہا: ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

Mon, 15 Jun 2020 20:36:34    S.O. News Service

احمد آباد،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت کا ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذکرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔یکم جون سے ریاست میں پابندیوں میں رعایت دی گئی، جس کے بعد ریڈ زون کے علاوہ دیگر مقامات پر دفاتر، دکانوں، بسیں اور آٹو رکشہ کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

روپانی نے ایک بیان میں کہاکہ یکم جون سے معمولات زندگی آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ ریاست میں کاروبار اور کاروبار سے متعلق سرگرمیاں بھی عام ہورہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت کی طرف سے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی تھیں کہ گجرات میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے حکومت اس لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرسکتی ہے۔ایسی افواہوں کو ختم کرنے کے لئے روپانی نے ایک بیان جاری کیا۔


Share: